ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،الرٹ جاری

Monsoon rains continue in different areas of the country, alert is issued
لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ ، لکشمی چوک اور اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ باغوں کے شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حبس اور گرمی کی بھی چھٹی ہوگئی۔ 

LOADING...

دوسری جانب پی ڈی ایم اے  نے 31 جولائی تک پنجاب بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،الرٹ جاری
 
موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نارووال شہر اور گردونواح میں بارش ، گرمی اور حبس میں کمی ، گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔



اشتہار


اشتہار