راحت فتح علی خان کو دبئی ایئر پورٹ پرگرفتار کرلیاگیا

Rahat Fateh Ali Khan was arrested at Dubai Airport
نجی ٹی وی کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے۔   راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے۔خیال رہے کہ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔

Loading...

یاد رہے کہ   راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا۔جبکہ   راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔



اشتہار


اشتہار