حال ہی میں شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ اپنی نئی پارٹی ’عوام پاکستان‘ لانچ کرنے والے مفتاح اسماعیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر لوگوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی پارٹی سے متعلق ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ ہماری ویب سائٹ پر جا کر ہماری نئی آنے والی پارٹی عوام پاکستان میں شامل ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس بات کا علم رکھتے ہیں کہ مفتاح اسماعیل سیاستدان ہونے کے ساتھ کاروباری شخصیت بھی ہیں اور کوکومو بسکٹ بنانے والی کمپنی کے مالک بھی ہیں۔مفتاح اسماعیل کی پوسٹ پر ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ ’کیا ہمیں پارٹی میں شامل ہونے پر مفت کوکومو ملے گی؟‘جس پر مفتاح اسماعیل نے ایکس صارف کو صاف انکار کرتے ہوئے NO لکھ دیا جس کے بعد صارف مایوس ہوگیا۔
دیگر صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کی پارٹی کا حصہ تب ہی بنیں گے جب آپ انہیں مفت کوکومو پیش کریں گے۔