پاکستان میں پنکھوں کے پَر 3 اور دیگر ممالک میں 4 کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں

Why are there 3 wings in Pakistan and 4 in other countries? know
روز مرہ گھروں میں عام استعمال کی ان گنت ایسی اشیاء ہیں جن کے بارے میں کبھی غور نہیں کیا جاتا ہے یہ اس طرح کیوں بنائی گئی ہیں جیسے پنکھے تمام گھروں میں ہوتے ہیں اور گرمیوں میں ان کے بغیر کمروں میں بیٹھنا محال ہوجاتا ہے۔تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پاکستان میں پنکھوں کے پَر 3 اور دیگر ممالک میں 4 کیوں ہوتے ہیں اور اس کے پیچھے چھُپا راز کیا ہے۔

یورپی ممالک اور امریکہ وغیرہ میں 4 پَر والے پنکھے اے سی کا کمرہ ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ان پنکھوں کے چاروں پَر پوری قوت سے اے سی کی ٹھنڈک کو پورے کمرے میں پھیلا دیتے ہیں اور اسے چاروں طرف گھماتے رہتے ہیں۔
جبکہ پاکستان میں 3 پرَوں والے پنکھے صرف گرمیوں میں کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔تین پَروں کی وجہ سے ان کی وزن ہلکا ہوتا ہے اس لیے یہ تیزی سے گھوم کر زیادہ ہوا پیدا کرتی ہیں اور ساتھ ہی بجلی بھی کم ضائع کرتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار