گھر میں موجود کونسی چیزیں وائی فائی سگنلز کو روک دیتی ہیں؟

What things in the house block Wi-Fi signals?
اکثر گھریلو صارفین کو اپنے گھر میں موجود وائی فائی کی رفتار کم ہونے کی شکایت رہتی ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید وائی فائی ڈیوائس کا اندرونی مسئلہ ہے جس کے باعث انٹرنیٹ سگنلز سست روی کا شکار ہیں۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے گھر میں موجود چند اشیاء ایسی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں۔تو آج ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی وجہ سے ہمارے وائی فائی کے سگنل آہستہ ہو جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ وائی فائی سگنلز کو متاثر کرنے والی چیز وہ ہے جو گھر کے ہر کمرے میں ہی موجود ہوتی ہے اور وہ ہے آئینہ ۔ جی ہاں! دیواروں پر نصب بڑے سائز کے شیشے آپ کے وائی فائی ڈیوائس سے نکلنےوالے سگنلز کے سامنے دیوار بن جاتے ہیں۔ کیونکہ آئینہ کوٹ ’دھات‘ سے تیار ہوتا ہے جس کے باعث سگنلز آپ کے موبائل فون یا لیپ ٹاپ تک رسائی نہیں کر پاتے۔اس کے لیے آپ کو وائی فائی ڈیوائس آئینہ سے کم از کم ایک میٹر دور رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

پرانا ٹیلی ویژن

بہت سے افراد کے گھر زمانہ قدیم کا ٹی وی موجود ہوتا ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ ٹی وی یا کوئی بھی سیکنڈ ہینڈ ٹیلی ویژن ایک ایسا سگنل خارج کرتا ہے جو براڈ بینڈ کنکشن میں مداخلت کر کے اسے کریش کر دیتا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے برقی آلات یعنی لائٹ، لیمپ سے لے کر سی سی ٹی وی کیمروں تک سب آپ کے براڈ بینڈ کنکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں لہٰذا اپنے نیٹ کا کنیکشن اس جگہ کروائیں جہاں یہ آلات نصب نہ ہوں یا پھر راؤٹر سے دور ہوں۔

مائیکرو ویو

برطانوی ٹیلی کام ریگولیٹر آف کام کے مطابق مائیکرو ویو سے وائی فائی سگنل میں کمی آ سکتی ہے لہٰذا خیال رکھیں کہ وائی فائی راؤٹر ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سے مائیکرو ویو دور ہو۔علاوہ ازیں گھروں میں موجود دیگر چیزیں جیسے دروازہ، الیکٹرانک آلات، لوگوں کا رش بھی وائی فائی سگنلز کو متاثر کرسکتا ہے۔کوشش کریں کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی وائی فائی ڈیوائس کو ری بوٹ معمول بنائیں۔ ہفتے میں کم از کم دو بار وائی فائی ڈیوائس کو ری اسٹارٹ ضرور کریں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ ڈیوائس کو گھر کے ایک کونے میں رکھ دیں وائی فائی ڈیوائس کو مرکزی جگہ پر رکھیں، ہوسکے تو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں سے راؤٹر آپ کی نظروں میں رہے۔


 

اشتہار


اشتہار