مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کل ہوں گے

PML-N intra-party elections will be held tomorrow
مسلم لیگ ن کے پارٹی صدارت کیلئے انٹراپارٹی الیکشن کل جنرل کونسل کے اجلاس میں ہونگے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی صدارت کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔پارٹی قائد  محمد نواز  شریف آج پارٹی صدارت کیلئے کاغذات  نامزدگی جمع کرائیں گے  جبکہ  انٹرا پارٹی انتخابات  جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوں گے ۔

جنرل کونسل کا اجلاس کل 28 مئی کو نجی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا ۔مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس کیلئے  شرکاء کو 3 بجے کا وقت دیا گیا ہے ۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کے احسن اقبال جنرل کونسل کے اجلاس کی کارروائی بارے شرکاء کو بریفگ دیں گے ۔اجلاس میں پارٹی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی ۔
اجلاس سے مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر شہباز شریف خطاب کریں گے ۔ قائد  محمد نواز شریف بھی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔



اشتہار


اشتہار