ایران کا اردن پر بھی حملے کا اشارہ

Iran's hint of an attack on Jordan as well
ایران نے اسرائیل پر حملوں کے بعد اردن کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی اشارہ دے دیا۔  ایران نے اردن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے کیونکہ ایران کے متعدد ڈرونز کو اردن کے طیاروں نے تباہ کیا تھا۔ 

ایرانی پاسدران انقلاب نے امریکا کو بھی اسرائیل کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے مفادات کو نقصان نہ پہنچائے۔ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ سے نکل گئے، غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ میں موجود نہیں ہیں۔
یاد رہے ایران نے دمشق میں قونصل خانے پر اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 200کے قریب ڈرونز اور کروز مزائیل بم گرائے ہیں ۔




اشتہار


اشتہار