آرمی چیف کی کاکول فٹنس کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کیلئے دعوتِ افطار

Iftar invitation for athletes participating in Army Chief's Kakul Fitness Camp
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو افطار کی دعوت دی گئی ہے۔29 کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ کاکول میں جاری ہے جو مقررہ تاریخ سے پہلے ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روز ہوگا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو دعوتِ افطار دی گئی ہے۔ 7 اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

راولپنڈی میں قومی کرکٹرز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے جس کے بعد 7 اپریل کی رات ہی تمام کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔کاکول فٹنس کیمپ میں شرکت کرنے والے 29 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان اور افتخار احمد شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، مہران ممتاز، محمد نواز، ابرار احمد، نسیم شاہ، عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر نے بھی کاکول اکیڈمی میں رپورٹ کیا۔
Latest News
خیال رہے کہ 18 اپریل سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ پہلے تین میچز راولپنڈی جبکہ بقیہ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔




اشتہار


اشتہار