وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تحربہ نہ کیا جائے۔
ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چین نے خبردار کیا تھا کہ اس کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہو گا، جواب میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے یقین دلایا تھا کہ سی پیک کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار، عمران خان کے وکیل کافیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت جانے کا اعلان
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما اس سے قبل بھی بارہا پاکستان تحریک انصاف پر یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عمران خان حکومت نے سی پیک منصوبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور ہمارے قریبی دوست چین کو ناراض کیا۔