جہانگیرترین اپنی جماعت کا نام کیارکھیں گے؟

جہانگیرترین اپنی جماعت کا نام کیارکھیں گے؟

جہانگیر ترین کی جانب سے آئندہ چند روز میں پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئی جماعت کے حوالے سے 2 نام سامنے آئے ہیں۔

ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق ”پاکستان انصاف پارٹی“ اور ”عوام دوست پارٹی“ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ترین گروپ نے تحریک انصاف حقیقی اور مسلم لیگ جناح رکھنے پر غور کیا تھا مگر تحریک انصاف حقیقی کسی اور نے رجسٹرڈ کرالی تھی جبکہ مسلم لیگ جناح ماضی میں بھی ایک سیاسی جماعت رہی ہے جس کے روح رواں منظور وٹو تھے۔

واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی


.ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ لیگل ٹیم
 پارٹی کے ناموں اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی۔

آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کے ارکان سے مشاورت کے بعد کسی ایک نام کا اعلان کیا جائے گا اور اسی نام کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر پیرسعیدالحسن شاہ، نیازگشکوری بھی ترین گروپ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز منظور وٹو کی بھی جہانگیرترین سے ملاقات ہوئی ہے، فردوس عاشق اعوان بھی ترین گروپ میں شمولیت پر غور کررہی ہیں۔





اشتہار


اشتہار