پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کی تیاری شروع کر دی، اس سلسلے میں جونیئرز انڈر 21 ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اولمپیئن حنیف خان کو ٹیم مینجر تعینات کیا گیا ہے، پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 مارچ سے لاہور میں لگے گا، مینز جونیئر ایشیا کپ کا نواں ایڈیشن عمان کے شہر سلالہ میں شیڈول ہے۔
ایونٹ میں بنگلا دیش، چائنیز تائپے، بھارت، جاپان، کوریا، ملائیشیا، عمان، پاکستان، تھائی لینڈ اور ازبکستان شامل ہیں، ایونٹ 23 مئی سے یکم جون 2023ء تک جاری رہے گا۔