The news of resignation from the party post, Shahid Khaqan also spoke

The news of resignation from the party post, Shahid Khaqan also spoke


تفصیلات کے مطابق پارٹی عہدے سےمستعفی ہونے کے خبروں پر شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے کہا کہ  آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک پارٹی کا نائب صدر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ استعفے سے متعلق بیان نہیں دیا،مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں، آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک پارٹی کا نائب صدر ہوں ۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سینئر نائب صدر سے استعفیٰ مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے پر دیا ہے، شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے، انہوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو عہدے سے استعفیٰ بھیجوا دیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے سے متعلق کسی میڈیا چینل کو بیان نہیں دیاہے۔












 حوالہ

اشتہار


اشتہار