PSL 8: Quetta Gladiators beat Peshawar Zalmi by 3 runs

PSL 8: Quetta Gladiators beat Peshawar Zalmi by 3 runs

کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز  میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ 185 رنز کے دیے گئے  ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی   7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی ، پشاور  زلمی کے کپتان بابر اعظم  18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز :

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان  پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمد  نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز  کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کپتان  سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کے افتخار  94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر  اننگز کو اچھا اختتام دیا۔

 پشاورزلمی کی جانب سے   وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

قبل ازیں بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 60 رنز بناکر سکی ہے جبکہ اسکے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28، خوشدل شاہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 184 رنز تک پہنچادیا۔



قبل ازیں میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تھا۔


یاد رہے کہ کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔عوام کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

کوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز کوئٹہ پہنچے، میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔


کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دےرہےتھے۔


پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور  معین خان بھی کوئٹہ میں موجود  جبکہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے  ہوئے ہیں۔


پی ایس ایل8 کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی زیر قیادت  میدان میں اترے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر مکمل پابندی ہے جبکہ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو پاکستانی پرچم کے علاوہ کوئی دوسرا جھنڈا اسٹیڈیم لانے کی اجازت نہیں دی گئی۔


واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔






 





حوالہ

اشتہار


اشتہار