Opening hours of restaurants across Punjab have been extended

Opening hours of restaurants across Punjab have been extended

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا۔


عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے اور ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔


عدالت نےٹریفک پولیس کو سڑکوں پر ٹریفک کی معلومات  کے لیے ٹیلی فون نمبر دینے کی ہدایت کی ہے اور سیکرٹری ماحولیات سے اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی عدالت پیش ہوگئے۔


اسموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا ہے کہ  لاہور میں تمام مارکیٹیں رات دس بجے بندکر دی جائیں۔


عدالت نے حکم دیا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں، تمام ریسٹورٹنس بھی رات دس بجے بند ہونگے۔جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات گیارہ بجے بند ہونگے۔


عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آج صبح آسمان بہت بہتر تھا اسموگ میں کچھ کمی آئی ہے۔اب ان احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرنی ہے۔جو بھی اسکول جمعے کو کھلیں اسے سیل کردیں محکمہ ایجوکیشن سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے اسکولوں کو  ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا حکم دے رکھا ہے۔












حوالہ

اشتہار


اشتہار