کراچی پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز سے میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا ، محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ملتان سلطانز سے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔محمد عامر اپنی ٹیم کراچی کنگز کے ہمراہ ملتان کا سفر بھی نہیں کریں گے اور ان کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا۔کراچی کنگز انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پرامید ہے۔