If I am killed, these 5 will be responsible, Sheikh Rasheed said the names

If I am killed, these 5 will be responsible, Sheikh Rasheed said the names


پانچ نام دیے ہیں  یہی میرے قاتل ہوں گے ۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  نواز شریف ، محسن نقوی ، شہباز شریف ، آصف علی زرداری ، رانا ثنا اللہ میرے قتل میں ملوث ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق  ایف ایٹ کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان اور شیخ رشید نے کہا کہ میرے دونوں موبائل پولیس کے پاس ہیں، مجھ سے پوچھا گیاکہ ایک دن میں 80 لاکھ فالوورز کیسے ہوگئے۔ 

میں عوام کو کہوں گا کہ  مجھے  ٹویٹر پر دوگنا فالوکریں۔ ان کا کہنا تھا کہ  مجھ سے سیاسی معاملات پر پوچھتے یا مقدمہ پر تفتیش  کرتے۔ اس کی بجائے  مجھ سے پوچھتےہیں کہ عمران خان کی سیاسی مہم چلاوگے؟ میں نے کہاکہ ہاں چلاؤں گا۔ مجھ سے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔ مجھے کرسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
 انہوں نے کہ یہ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اپنا اکاؤنٹ کا آئی ڈی اور پاسورڈ دو جو مجھے معلوم نہیں ہے کیونکہ جو میرا ٹویٹر اکاؤنٹ چلاتاتھا عاصم وہ فوت ہوچکا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ  یہ مجھے کراچی لیکر جانا چاہتے ہیں اور مارنا چاہتے ہیں۔پوری قوم اب ٹویٹر پر آکر مجھے سپورٹ کریں ۔میرے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں۔میں اپنی آخری سانس تک لڑوں گا اور عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں عمران خان کے حکم کے مطابق الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ۔میں جیل میں ہوا تو قوم سے ٹویٹر کے ذریعے مخاطب ہوں گا۔



اشتہار


اشتہار