Case filed against Sheikh Rasheed

Case filed against Sheikh Rasheed: Imprisonment for 5 to 7 years is possible

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر سامنے آگئی۔

شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قیدیاجرمانہ ہے، دفعہ 153 اےبغاوت پراکسانےکی ناقابل ضمانت دفعہ ہےجس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانےکی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی پولیس نے موٹر وے سے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا۔


دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو ایسے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے 12 بجے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا، شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا جو پنجاب کی حدود ہے۔


شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر کے دروازے توڑے، ملازمین کو  زد و کوب کیا اور شیخ رشید کے بیڈ روم میں توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں اور 2 لائسنس یافتہ کلاشنکوف ساتھ لے گئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ شراب اوراسلحہ رکھنا پولیس کیلئے مشکل نہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، گرفتاری کے خلاف آج اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے، توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

Case filed against Sheikh Rasheed: Imprisonment for 5 to 7 years is possible





حوالہ

اشتہار


اشتہار