لاہور قلندرز کا ایک اور اہم کھلاڑی وطن واپس پہنچ گیا۔

Another important player of Lahore Qalandars has returned home.

 

انگلینڈ کے دو کھلاڑی اگلے میچ سے قبل لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کھلاڑی شاہی ہوپ آج کراچی سے ہی ویسٹ انڈیر روانہ ہو جائیں گے
رپورٹ کے مطابق و یسٹ انڈیز کے کھلاڑی شائے ہوپ کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر مکمل ہوگیا ہے۔ وہ تین میچز کیلئے پاکستان آئے تھے اور آج کراچی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائیں گے۔لاہور قلندرز کا اسکواڈ آج کراچی سے لاہور روانہ ہوگا۔

دوسری جانب انگلش کرکٹر جارڈن کاکس 23  اور سیم بلنگز 25 فروری کو لاہور پہنچ کر قلندرز کو جوائن کریں گے۔سیم بلنگز اور جارڈن کاکس پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ 26 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز نےگزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو63رنز سے شکست دیدی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے جارحانہ انداز اختیار کیا تھا۔ان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 49 رنز پر گری جب فخر زمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مرزا بیگ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی، کامران غلام 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود لاہور قلندرز کا رن ریٹ کم نہ ہوا، شائے ہوپ 43، حسین طلعت 26 اور ڈیوڈ ویزے ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں 2 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے ایک میں فتح جب کہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کراچی کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم قلندرز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ راشد خان نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔













اشتہار


اشتہار