مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عمر بٹ نے علیحدگی اختیار کرلی

A case has been filed against Sheikh Rashid: 5 to 7 years of imprisonment can be imposed.

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ ‘ میرے خیال سے اب آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں۔


یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے’ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ ‘ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے’۔اس کے علاوہ جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں عمر بٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ’ اس نے سب وہ سب کچھ پھینک دیا ، جو میں نے سوچا ہوا تھا،میرا خیال تھا کہ ہم وہ سب تعمیر کر رہے تھے جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا کیوں کہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا’انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں نے یہ ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے افسوس ہوا کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی۔









حوالہ

اشتہار


اشتہار