یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔

 

یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں

مشہور یوٹیوبر سعد رحمان ( ڈکی بھائی) کو کون نہیں جانتا؟ یوٹیوب پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ جو اکثر ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال پوچھتے رہتے ہیں۔ تو خبر یہ ہے کہ گزشتہ رات ڈکی بھائی کی مہندی کی تقریب منعقدہوئی۔


تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر سعد رحمان اور عروب جتوئی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ جن کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ 

نیا جوڑا گولڈن اور پیلے لباس میں انتہائی خوبصورت نظر آرہا ہے۔ عروب جتوئی نے پیلے رنگ کا شرارا زیب تن کیا جبکہ سعد رحمان نے گولڈن شیروانی پہنی۔ 


مہندی کی تقریب میں دوست اور قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا۔ جنہوں نے نئے جوڑے کو دعائیں دیں۔ 



یاد رہے کہ سعد رحمان کو ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ پاکستان کے پہلے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کنٹینٹ میں ایک جدت آئے اور ان کی مشہور کی وجہ ان کی ٹرولنگ ویڈیوز بنیں۔ وہ پاکستان کے سب سے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر رہ چکے ہیں۔ 

ان کے فینز کو یوٹیوبر میری عروب جتوئی سے ان کی شادی تصاویر شیئر ہونے کا بےصبری سے انتظار ہے۔ مہندی کی چند تصاویر آپ کی نظر:



اشتہار


اشتہار