Who are the most expensive players in PSL 8?

Who are the most expensive players in PSL 8?

 

پاکستان سپر لیگ  کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جہاں ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں لاہورقلندرز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز اپنے درمیان 34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا اشتراک کریں گے، اور ایونٹ کا شیڈول اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ چاروں ہوم سائیڈز اپنے مداحوں اور سپورٹرز کے سامنے پانچ پانچ میچ کھیلیں گی۔پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آغاز میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں 13 سے 26 فروری تک کھیلا جائے گا۔
 
 اس کے بعد ایونٹ قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شفٹ ہوگا جہاں میچز 26 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے جس میں 15 سے 19 مارچ تک  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور 19 مارچ کو فائنل ہوگا۔

اس مرتبہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں  کچھ نمایا ں اسٹارز شامل ہوں گے جن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، شاداب خان، شامل ہیں جبکہ بیرون ملک سے آنیوالے کھلاڑیوں میں  جیسن رائے، ڈیوڈ ، ملر، راشد خان، ایلکس ہیلز اور وینندو ہاسرنگا بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

پی ایس ایل کے ضوابط کے مطابق کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑی جنہیں  $170,000معاوضہ اداکیا جائیگا۔
پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی جو پورے ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے وہ پوری رقم کما سکیں گے جبکہ جو کھلاڑی

 جزوی طور پر دستیاب ہوں گے وہ تناسب کی بنیاد پر کما سکیں گے۔

 درج ذیل میں کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ لینے کھلاڑ ی ہیں ۔

بابر اعظم (پشاور زلمی) شاہین آفریدی (لاہور قلندرز) محمد رضوان (ملتان سلطانز)

شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) سیم بلنگز (لاہور قلندرز) ٹمل ملز (اسلام آباد یونائیٹڈ)شامل ہیں۔

وانندو ہسرنگا، روومین پاول، ڈیوڈ ملر، راشد خان، رحمن اللہ گرباز، اور ایلکس ہیلز سمیت کئی سپر اسٹارز صرف جزوی طور پر ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے  انہیں مکمل ادائیگی نہیں کی جائیگی۔
















اشتہار


اشتہار