The video of the plane crash in Nepal has been released

 

کمزور دل افراد نا دیکھیں ، نیپال میں طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو منظر عام پر

 نیپال میں  پوکھرا ایئرپورٹ کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 72 مسافر سوار تھے۔


حکام کے مطابق طیارہ میں سوار کم از کم 68 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بچ جانے والے کئی شدید زخمی افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔


ییٹی ایئرلائنز کا طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا جب لینڈنگ کے وقت وہ گر کر تباہ ہو گیا،تباہ ہونے والے نیپالی طیارے کے ایک مسافر نے طیارے کے گرنے اور آگ لگنے سے چند لمحات قبل اپنے فون کیمرہ سے ایک ویڈیو کلپ بنائی جو کہ منظر عام آ گئی ہے۔   ویڈیو کلپ میں مسافروں میں سے ایک مسافر طیارے کے اندر اور باہر کے مناظر کی ویڈیو بنا رہا اور مسکراتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ جس کے چند لمحے بعد ہی طیارہ گر جاتا ہے اورطیارہ میں آگ لگ جاتی ہے۔ ویڈیو کلپ  میں ہوائی جہاز گرنے اور کلپ کے آخری سیکنڈوں میں شعلے نمودار ہوتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب نیپال کی "یٹی" ایئرلائنز نے طیارے میں سوار تمام 72 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ نیپال میں تین دہائیوں کے دوران پیش آنے والا یہ سب سے خطرناک فضائی حادثہ تھا۔


فوج کی جانب سے اس کی جزوی طور پر تصدیق کی گئی ہے۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور طیارے کے حادثے کی جگہ پر اب بھی 33 دیگر لاشیں موجود ہیں۔


نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ اتوار کی صبح وسطی نیپال میں پوکھرا کے مقامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ شہر دنیا بھر سے مذہبی زائرین کے لیے ایک گیٹ وے ہے۔

اشتہار


اشتہار