The incredible free-kick scorer is the niece of football legend Jehangir Khan

 

The incredible free-kick scorer is the niece of football legend Jehangir Khan

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے خلاف فٹبال میچ میں فری کک پر شاندار گول کرکے پاکستان کو شکست سے بچانے والی کپتان ماریہ خان عالمی شہرت یافتہ دو اسکواش لیجنڈز کی قریبی رشتے دارنکلیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریہ خان عالمی شہرت یافتہ اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کی نواسی ہیں اور امریکا میں پیدا ہوئی تھیں اور وہیں اپنے نانا سے اسکواش کی تربیت بھی حاصل کرتی رہی ہیں۔علاوہ ازیں ماریہ خان چھ ورلڈ اوپن اور 10 برٹش اوپن جیتنے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی بھانجی بھی ہیں۔امریکا میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماریہ خان نے وہیں ایک فٹبال کلب میں بطور گول کیپر شمولیت اختیار کی تھی۔بعد ازاں 2013 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ماریہ خان کو متحدہ عرب امارات آنا پڑا لیکن یہاں بھی انھوں نے فٹبال کا شوق جاری رکھا اور اماراتی ٹیم میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے لگیں۔ماریہ خان 2018 کو پاکستان میں واپڈا کی ٹیم میں شامل ہوئیں اور 2020 میں قومی ویمنز فٹبال ٹیم کے 30 کھلاڑیوں میں جگہ ملی اور اسی سال نیپال کے ساف گیمز کے لیے قومی ٹیم کی کپتان بنائی گئیں۔









حوالہ

اشتہار


اشتہار