Severe earthquake shocks in and around Islamabad

Severe earthquake shocks in and around Islamabad

  اسلام آباد,راولپنڈی اور ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے راولپنڈی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔ زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند سیکنڈ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 150 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز  تاجکستان کا علاقہ تھا۔
دوسری جانب  ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکی کی سرحد کے قریب زلزلے کے نتیجے میں 2  افراد جاں بحق اور  500  افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکی کی سرحد کے قریب  5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

 زلزلے کے جھٹکے 70 دیہات میں محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد کے جاں بحق اور 500 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا، جہاں ایمرجنسی اہلکاروں کے مطابق  زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


















اشتہار


اشتہار