PSL 8 schedule announcement

پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ   منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ  کے 8 ویں ایڈیشن کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ  پی ایس ایل 8 کیلئے پریس کانفرنس کر کے خوشی ہو رہی ہے۔گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا ہے۔پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے،۔میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر ہی وویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔
نجم سیٹھی  کا کہنا ہےکہ منیجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کے لیے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے۔پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 

34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز  جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔


 

اشتہار


اشتہار