Political ads will be placed on Twitter in the coming weeks, Elon Musk

Political ads will be placed on Twitter in the coming weeks, Elon Musk

 ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے   ٹوئٹر پر اشتہارات دکھانے سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ  آنے والے ہفتوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سیاسی اشتہارات کو جگہ دی جائے گی۔


کمپنی نے بتایا  تھاکہ ایسے اشتہارات کو ترجیح دی جائے گی جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لیے اہم ہوں جبکہ سیاسی اشتہارات کی پالیسی کو ٹی وی یا دیگر میڈیا اداروں کی پالیسیوں جیسا بنایا جائے گا۔

تاہم ہفتے کو ٹوئٹ کرتے ہوئےایلون مسک نےکہا کہ ٹوئٹر پر اشتہارات بہت زیادہ اور بہت بڑے ہیں، آنے والے ہفتوں میں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ 

ایلون مسک نے اعلان کیا کہ   ٹوئٹر سبسکرپشن کی قیمت زیادہ کی جائے گی جس وجہ سے ان اکاؤنٹس پر اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔

 

اشتہار


اشتہار