Interest rates in Pakistan hit record high, breaking 27-year record

 

Interest rates in Pakistan hit record high, breaking 27-year record

پاکستان میں شرح سود  بلند ترین سطح پر، 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےبتایا کہ   شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا  گیا ہے۔ ملک میں شرح سود 16 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہوگئی ہے۔


گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ 9 ارب ڈالر کا قرض ادا کردیا، 6 ارب ڈالر رول اوور ہوگئے ،باقی 5 ماہ میں  3 ارب ڈالر ادا کرنا ہیں۔ 

جمیل احمد نے مزید کہا  کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا زور ہے ، قیمت کا استحکام ضروری ہے۔ رواں مالی سال ہماری ضرورت 33 ارب ڈالر کی ہے۔6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.7 ارب ڈالر ہے۔رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر سے کم ہوگا۔قرضوں کی ادائیگیوں سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت پر ایکشن لیا جارہا ہے۔








حوالہ

اشتہار


اشتہار