Another Pakistani cricketer got married.

 

Another Pakistani cricketer got married.

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی آل راؤنڈر شاداب خان نےاپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔ آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔‘

اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے بتایا کہ ’میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا ہوں، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ میں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں ۔۔پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔‘

خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔


اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز  شان مسعود اور حارث رؤف بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی بھی اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رواں برس فروری میں طے ہے۔ 






اشتہار


اشتہار