وینا ملک کا اقرار الحسن کو کرارا جواب

 

اداکارہ وینا ملک اور صحافی اقرار الحسن میں ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ۔وینا ملک نے اقرار الحسن کو کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ وینا ملک اور صحافی اقرار الحسن میں ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ۔وینا ملک نے اقرار الحسن کو کھری کھری سنادیں۔

تفصیلات کےمطابق  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پراقرار الحسن نے ایک ٹویٹ کیا کہ میں سیاسی نہیں سماجی پروگرام کرتا ہوں، اسی لئے اپنے کیرئیر میں کسی سیاسی لیڈر سے نہیں ملا۔ خان صاحب سے ملاقات کروانے کا بھی کہا گیا (جس کے گواہ اور ثبوت موجود ہیں) لیکن اُن سے ملنا میرا کام ہی نہیں سو معذرت کر لی۔ بس دعا ہے خان صاحب اگلے انٹرویو کے لئے ویناملک کا انتخاب نہ کر لیں۔

اداکارہ وینا ملک اس ٹویٹ پر بھڑک اٹھیں انہوں نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے اقرارالحسن سے کہا کہ چل بھائی تیری خاطر نہیں کرتی خان کا انٹرویو، تو ایسا کر اپنی گھر والی بھیج دے ایک سے کام نہ چلے تو دونوں اکٹھی بھیج دے،بن جائیگا تیرا کام۔

اشتہار


اشتہار