Shame on those who forward your leaked videos, Rabi Pirzada

 

اپنی لیک ویڈیوز آگے بھیجنے والوں کو بددعائیں دیں،رابی پیرزادہ
File Photo: Rabi Pirzada

سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ماضی میں پیش آئے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اس وقت لوگوں کی باتیں سن کر دل کرتا تھا کہ  سب کو گولی مار دوں۔

 تفصیلات کے مطالق رابی پیرزادہ نے دوران انٹرویو  میزبان کو ماضی میں ان کے ساتھ ہوئے اسکینڈل کو ’اسکینڈل‘ کہنے سے روکتے ہوئے انہیں ایک حادثہ قرار دیا۔ میں نے بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی۔ میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی، جو کچھ ہوا اس کا تعلق میرے خاندان سے ہے اور میرے خاندان میں بھی اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ سب جانتے تھے کہ جو ہوا وہ میرے خاندان کی وجہ سے ہوا۔رابی پیرزادہ کا کہنا تھا جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو کچھ بھی وہ فیملی میں سب جانتے ہیں لیکن فیملی سے باہر میرے ساتھ جو لوگوں نے کیا میں بیان نہیں کر سکتی۔ اس وقت  میرا دل کرتا تھا میں سب کو گولی ماردوں، میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں دی جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔

اشتہار


اشتہار