PM approved the appointment of Najam Sethi as the Chairman PCB

 

وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئر مین پی سی بی بنانے کی منظوری دےدی

 وزیراعظم نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی، تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر تک جاری کردیاجائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے سمری میں دو نام موصول ہوئے تھے۔ وزیراعظم کیجانب سے کرکٹ بورڈمیں 2 نام بھجوائے گئے جس میں دونوں کی منظوری دےدی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے جس میں 2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کردیا جائے گا۔ 2019 میں وزیراعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا ۔ تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کردیا جائے گا جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کےلیےایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائےگا ۔ 

دورہ نیوزی لینڈ کی سیلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سیلیکشن کمٹی بنائی جائے گی جس کے بعد عبوری سیلکشن کمیٹی کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی۔عبوری سیلکشن کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے ۔ 

اشتہار


اشتہار