مشہور ٹک ٹوکر سحر حیات نے شادی کر لی

 

معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات نے شادی کرلی؛ تصاویر وائرل

معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ نے شادی کرلی؛ تصاویر وائرل

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سحر حیات نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ اداکارہ کے طور پر کیا تھا لیکن جلد ہی وہ ٹک ٹاک سنسیشن بن گئیں۔

حال ہی میں سحر نے اپنی شادی کے بارے میں شیئر کیا ہے ۔

سحر کے شوہر سمیع ارشد گلوکار ہیں اور وہ سمیع ارشد کے گانے کی ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مدیحہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ سحر حیات کی شادی میں شرکت کرتی ہیں اور کئی مشہور ٹک ٹاکرز بھی اس موقع پر موجود ہوتے ہیں۔

سحر حیات کی وائرل تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ س خوشی بھرے لمحے سے لطف اندوز ہورہی ہیں جبکہ ان کی کچھ تصاویر میں ان کے ساتھ دیگر ٹک ٹاکرز بھی موجود ہیں۔

Famous Tiktoker Sehar Hayat Got Married

انسٹاگرام پر سحرحیات  نے اپنی مہندی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ہونے والے شوہر سمیع رشید بھی ان تصاویر میں نظر آرہے ہیں۔ تصویر کیساتھ کیپشن  میں لکھا ہوا ہے کہ ، "ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا ہے۔"
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ان کی ازداوجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔



اشتہار


اشتہار