Twitter Announces Adding Gold and Gray Verification Checkmarks

 

ٹوئٹر میں گولڈ اور گرے تصدیقی چیک مارک شامل کرنے کا اعلان

 ٹوئٹر کے   چیف ایگزیکٹو  ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹویٹر جلد ہی گولڈ اور گرے تصدیقی چیک مارک کو رول آؤٹ کرے گا، جبکہ  اگلے ہفتے سے بلیو ٹک سروس بھی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

 ایلون مسک کا اپنے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر  جاری کردہ ایک  پیغام میں کہنا تھا کہ یہ اقدام "تکلیف دہ ہے  لیکن ضروری تھا"۔مسٹر مسک نے کہا کہ ٹک کے فعال ہونے سے پہلے تمام تصدیق شدہ اکاؤنٹس کی دستی طور پر تصدیق کی جائے گی۔

 تصدیقی چیک مارکس کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "کمپنیوں کے لیے گولڈ چیک، حکومتوں کے لیے گرے چیک، افراد کے لیے نیلا چیک مارک ہوگا ۔"

اشتہار


اشتہار