The Mirchi Ward of Machh Jail is waiting for Imran Khan, Rana Sanaullah

 

The Mirchi Ward of Machh Jail is waiting for Imran Khan, Rana Sanaullah

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان بھیجوں گا۔ عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا، مچھ جیل میں سیاستدان رہتے رہے ہیں ، اختر مینگل نے وعدہ لیا ہے عمران خان کو گرفتار کیا تو  مچھ جیل میں رکھیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان میرے ہتھے چڑھ گیا تو معاف نہیں کروں گا، عمران خان 25 مئی کو ناکام لوٹا تھا تو اس وقت گرفتار کرلیا جاتا، اُس وقت سب کمیٹی بنانے کے بجائے میری درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جاتا، اگر کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جاتا، فتنہ سر نہیں اٹھاتا

اشتہار


اشتہار