Order to pay 30 thousand pounds to Shahbaz Sharif

 

ڈیلی میل ہرجانہ کیس:شہباز شریف کو 30 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں شہباز شریف کے لئے مشکل پیدا ہوگئی ہے، لندن ہائیکورٹ نے متعلقہ کیس میں شہباز شریف کو 23 نومبر تک 30ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔جس کے 78 لاکھ 51 ہزار1سو 93 روپے بنتے ہیں۔عدالتی فیصلے میں ان کے داماد علی عمران کو بھی 27 ہزار 55 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جس کے 70 لاکھ 66 ہزار بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید وقت دینے سے انکار کردیا تھا۔

شہباز کے وکلا نے موقف اختیار کیا وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کیلئےمزید وقت دیاجائے، جس پر جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔

عدالت نے شہبازشریف کی جواب کیلئے وقت مانگنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈیلی میل کے دفاع پر جواب جمع کرانے اور عدالتی کارروائی کے اخراجات دینے کا حکم دیا تھا۔

اشتہار


اشتہار