نیب نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ سکینڈل کا باضابطہ نوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان سمیت تمام مرکزی کرداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ توشہ خانہ اسکیںڈل میں فرح گوگی ، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر سمیت دیگر رہنما ؤں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں تحائف کی رقوم کی ادائیگی اور تحفوں کی فروخت سے متعلق ریکارڈ طلب کیا جائے گا ۔ کابینہ ڈویژن سے بھی توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا جائے گا۔