Leopards entered to Islamabad

 

اسلام آباد میں چیتے گھس آئے

اسلام آباد میں چیتوں کی مبینہ موجودگی، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

 اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے بعد مکینوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پولیس کے دستوں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے گاؤں سید پور  میں چار سے پانچ چیتوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ چیتوں کی موجودگی کے بعد سیدپور گاؤں کی مساجد سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی نفری سید پور کے علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔ وائلڈ لائف اہلکار علاقہ محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔ 

اشتہار


اشتہار