Kubra Khan willing to play the boldest Scene

 

کبری خان بولڈ ترین کردار ادا کرنے پر رضا مند

اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں مستقبل میں کوئی بولڈ کردار بھی ادا  کرنا پڑا تو وہ کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان نے   انٹرویو میں اداکاری کی دنیا میں  اپنے منتخب کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اداکاری بچی بن کر یا ہمیشہ  چلبلی بن کر رہنا نہیں ہے۔اداکاری کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے.

کبری خان نے مزید کہا کہ  اگر مجھےکسی جگہ پر بولڈ لڑکی کا کردار کرنا پڑا تو وہ بھی میں کروں گیا۔ اگر مجھے اداکاری کیلئے لڑکے کا کردار کرنا پڑا تو  میں وہ بھی بن جاؤں گی۔ اداکاری  کرنے  کیلئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ عمر، خوبصورتی اور  جنس کا تعین کر کے اداکاری کرے۔  میں ہر وہ کام کروں گی جو کر نے میں مجھے مزہ آئے اور اس سے میں لطف اندوز ہو سکوں۔

اشتہار


اشتہار