Kissing his wife on a moving motorcycle became expensive for the elderly man

 

کراچی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مصروف سڑک پر کرتب بازی کرنے والے معمر موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرادیا۔

 کراچی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مصروف سڑک پر کرتب بازی کرنے والے معمر موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک معمر شخص ایک خاتون اور شیر خوار بچے کے ہمراہ کراچی کی مصروف شاہراہ راشد منہاس روڈ اور سہراب گوٹھ فلائی اوور پر حد سے زیادہ رفتار سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے اور اس دوران مختلف کرتب دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس دوران بزرگ شہری نے اپنی بیوی کا بوسہ بھی لیا ۔

کراچی ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیا اور ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل سوار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
ٹریفک سیکشن گلبرگ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے عوامی شاہراہ پر موٹر سائیکل چلانے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی۔
کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو یاد دہانی کرائی کہ غفلت، لاپرواہی یا تیزرفتاری سے موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا ناصرف قابل سزا جرم ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ احتیاط کیجئے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے۔






اشتہار


اشتہار