Jacqueline Fernandez's bail plea order reserved

 

بالی وڈ اسٹار جیکولین فرنانڈس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

فراڈئیے سکیش چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست  پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

 سماعت کے دوران جیکولین فرنانڈیز نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ای ڈی صرف انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ جیکولین فرنانڈیز پٹیالہ ہاؤس کورٹ  نئی دہلی میں  پیش ہوئیں ۔ جیکولین کے وکیل نے  موقف اختیار کیا کہ اس کیس کے دوران استعمال شدہ فون تک تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔  بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ شخص (سکیش) جس کے ساتھ میں فون پر بات کر رہی تھی وہ مجھے مسلسل بے وقوف بنا رہا ہے۔ میں نے تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مسلسل تعاون کیا ہے۔

جیکولین کے وکیل نے کہا کہ جانچ ایجنسی کہتی ہے کہ میں ملک چھوڑ کر بھاگ جاؤں گی۔  حالانکہ  مجھے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پانچ مرتبہ بلایا گیا ہے اور میں ہردفعہ پیش ہوئی ۔


حالانکہ عدالت کی اس سرزنش پر جیکلین کے وکیل نے کہا کہ مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ مجھے جو تحفہ مل رہا ہے وہ کسی تیسرے شخص کا ہے یا وہ تحفہ اسی 200 کروڑ روپے کا ہے۔

ای ڈی کے وکیل کی دلیل پر جیکلین کے وکیل نے کہا کہ لوگ مشہور شخصیات کو اتنے تحائف دیتے رہتے ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی ملزم سے پیسے لے لیں۔ جس طرح آپ کیس کو بتا رہے ہیں، یہ اتنا آسان نہیں ہے۔

 جیکلین فرنانڈیز اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے جیکلین فرنانڈیز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فیصلہ جمعہ کو آنے کا امکان ہے۔


اشتہار


اشتہار