Islamabad Police started using drones

 

وفاقی دارلحکومت میں بھی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔

وفاقی دارلحکومت میں بھی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد پولیس نگرانی کے لیے اب ڈرون بھی استعمال کر رہی ہے۔ 7ڈرون جو نظر نہیں آتے لیکن ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔وفاقی دارالحکومت میں’ٹریل تھری‘ نامی ایک ہائیکنگ ٹریک پر عموماً سہ پہر کے وقت خاص رش ہوتا ہے اور گھنے درختوں میں گھرے اس ٹریل کی بھی نگرانی ڈرون سے کی جاتی ہے۔ ڈی آئی جی رومیل اکرم کا کہنا ہے ک سات چھوٹے ڈرون ہر وقت اسلام آباد کی فضاؤں میں رہتے ہیں جو شاید آپ کو نظر نہیں آتے، کرائم پاکٹس (ایسی جہگیں جہاں جرائم شرح زیادہ ہوتی ہے) اُن کو ہم دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اب صرف ملزمان کی نشاندہی تک ہی نہیں رہے گا بلکہ ماضی کے مقابلے میں حد رفتار سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کے’ای چالان‘بھی کیے جائیں گے۔

اشتہار


اشتہار