Imran Khan announced to start long march from Wazirabad on Tuesday

Imran Khan announced to start long march from Wazirabad on Tuesday

 سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر بڑا سرپرائز دےد یا ہے ۔ عمران خان نے منگل کے روز  (15 نومبر) سےدوبارہ  لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

شوکت خانم ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ''ہم نے فیصلہ  کیا ہے کہ وزیرآباد میں مجھے جہاں سے گولیاں لگیں تھیں، اسی مقام سے  دوبارہ لانگ مارچ شروع کررہا ہوں۔ منگل سے لانگ مارچ وزیرآباد سے  اسلام آباد کی جانب گامزن ہوجائے گا۔ میں روزانہ کی بنیاد پر گھر سے خطاب کروں گا۔  اگلے 10 سے 14 روز میں  ہم راولپنڈی پہنچیں گے۔  

عمران خان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ قافلے اور مارچ کی شکل میں راولپنڈی میں جمع ہوں گے ۔ میں پھر راولپنڈی خود آؤں گا اور وہاں سے  پوری قوم کو لیڈ کروں گا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مارچ کی  قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی  کو سونپ دی ہے جبکہ وہ خود  ویڈیو ایپلی کیشن ذوم (Zoom)سے خطاب کیا کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے مجھے فون کرکے کہا ہے کہ وہ  سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز ، وکلا تنظیمیں اعظم سواتی کیساتھ دھرنے میں بیٹھیں گی۔اعظم سواتی کی بیوی کو ویڈیو بھیجی گئی ہے اس کی چیف جسٹس تحقیقات کرائیں۔
عمران خان نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم ایک ایف آر درج نہیں کراسکتا۔میں ملک کا سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں لیکن ایک ایف آئی آر درج نہیں کرواپارہا ۔

اشتہار


اشتہار