Donald Trump's daughter Tiffany gets married

 

ٹرمپ کی بیٹی لبنانی امریکی بوائے فرینڈ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اپنے لبنانی-امریکی بوائے فرینڈ مائیکل بولوس سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ صاحبزادی کو رخصت کرنے کے لیے ان کا بازو تھامے خود دلہا کے پاس گئے۔

انتیس سالہ ٹفنی ٹرمپ ایکٹرس مارلا میپل کی بیٹی ہیں، جن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 1993 میں ہوئی تھی۔ ٹفنی ٹرمپ ایوانکا ٹرمپ، ڈونلڈ جونئیر، ایرک اور بیرن ٹرمپ کی سوتیلی بہن ہیں۔  

ٹفنی اور مائیکل بولس کی شادی کی تقریب فلوریڈا میں ٹرمپ کی نجی رہائشگاہ مار آلاگو میں ہوئی۔ ٹفنی کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس رہائشگاہ کا انتخاب اس لئے کیا گیا کیونکہ یہ اس کی پیدائش کی جگہ ہے۔ 

ٹفنی اول بولوس کی دوستی 2018 میں یونان میں لنڈسے لوہان کلب میں ملاقات کے بعد شروع ہوئی تھی۔ جوڑے کی منگنی 2021 میں ہوئی تھی۔


اشتہار


اشتہار