Decision reserved on the request to remove Imran Khan from the party post

 

Decision reserved on the request to remove Imran Khan from the party post

 لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دیے جا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وہ نا اہل ہو چکے ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

اشتہار


اشتہار