Dangerous criminal Hasina is eager to be arrested by the police officer


 دنیا کی خوبصورت ترین پولیس افسرنے مجرموں کوخود گرفتاری دینے کی پیشکش کردی ۔


تفصیلات کے مطابق کولمبیا کی ڈیانا را مریز کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون پولیس افسر وں میں شمار ہوتی ہیں ۔ ان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے اور ان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 3 لاکھ سےبھی بڑھ گئی۔ خطرناک مجرموں نے بھی ان کے ہاتھوں گرفتاری دینے پر بھی آمادگی ظاہر کر دی۔
 ڈیانا رامیرز نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی خدمت اور حفاظت کرنا ایک اعزاز ہے۔  ماڈل یا انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کی وجہ سے یہ نوکری نہیں چھوڑوں گی ،مجھے دوبارہ کسی پیشہ کا انتخاب کرنے کا موقع ملا تو میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی اور دوبارہ پولیس آفیسر بنوں گی کیونکہ اس ادارے کی بدولت ہی میں اس مقام تک پہنچی ہوں، آج میں جو ہوں اسی ادارہ کی وجہ سے ہوں۔ میں قومی پولیس کی ہر چیز کی مرہون منت ہوں جس نے مجھے پیشہ ور بنایا۔ خاتون پولیس افسر نے بتایا وہ جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے روزانہ شہر کی سڑکوں پر گشت کرتی ہیں۔

اشتہار


اشتہار