Comedian Tariq Teddy passes away

 

معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

معروف  اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی لا ہورمیں انتقال کرگئے  ہیں۔ ان کے بیٹے جنید نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ 

طارق ٹیڈی کے بیٹے کے مطابق  ان کے باپ  کو سانس اور جگر کا عارضہ تھا ،چار روز روز قبل طبیعت سنبھل گئی تھی۔

جنید  کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی کی رات کو حالت زیادہ خراب ہوگئی اور وہ صبح 8بجے انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے طارق ٹیڈی  کے فری علاج معالجے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔ معروف اسٹیج اداکار کو  فاروق اسپتال اقبال ٹاؤن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔

اشتہار


اشتہار