Approval of NAB investigation against Sardar Usman Buzdar

 

سردارعثمان بزدار کیخلاف نیب تحقیقات کی منظوری

سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کیخلاف اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نیب لاہور کی سفارش منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کیخلاف نیب کا گھیراتنگ ہوگیا۔ عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی نیب تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نیب لاہور کی سفارش منظور کر لی۔
نیب پہلے ہی سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس سے متعلق تحقیقات کررہاہے۔

نیب ذرائع کاکہناہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرنے عثمان بزدار اور فیملی کے اثاثوں کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیا۔شکایت میں عثمان بزدار پر غیر قانونی اقدامات سے اثاثے بنانے کا الزام ہے،عثمان بزدار کے اثاثوں سے متعلق لاہور بیورو تفصیلات حاصل کر رہا ہے۔

 نیب لاہور کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 26 اور 31 اکتوبر کو طلب کیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نیب میں دونوں بارپیش نہ ہوئے۔عثمان بزدار کیخلاف غیر قانونی طور پر شراب کے لائسنس کی بھی انکوائری زیر التوا ہے۔

اشتہار


اشتہار