8 dollars per month to which verified accounts? Twitter said

ٹوئٹر کے موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو نہیں دینا ہوگا 8 ڈالر،  بلکہ بلو ٹِک کے نئے خواہشمندوں کویہ فیس بھرنی پڑے گی۔  ایلن مسک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 8 ڈالر کی نئی ٹوئٹر بلو ٹک سبسکرپشن سروس پاکستان  میں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگی۔  رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر 8 ڈالر میں نئی بلو سبسکرپشن سروس اب تک موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گی اور یہ ان نئے صارفین پر نافذ ہوگا جو ویریفائیڈ ہونا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی جو بلو بیج چاہتے ہیں۔  اشتہار دہندگان کے لیے ایک ٹوئٹر ایف اے کیو کے مطابق 8 ڈالر ماہانہ کے لیے ادا کردہ ویریفکیشن ’اس وقت موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گا۔‘ نئے بلو پلان کے لیے اصل منصوبہ یہ تھا کہ جو صارفین پہلے سے ویریفائیڈ ہیں انھیں بھی 90 دنوں کے بعد اپنے بلو بیج کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی ورنہ وہ ہٹا دیا جائے گا۔

 ٹوئٹر کے موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو نہیں دینا ہوگا 8 ڈالر،  بلکہ بلو ٹِک کے نئے خواہشمندوں کویہ فیس بھرنی پڑے گی۔


ایلن مسک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 8 ڈالر کی نئی ٹوئٹر بلو ٹک سبسکرپشن سروس پاکستان  میں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر 8 ڈالر میں نئی بلو سبسکرپشن سروس اب تک موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گی اور یہ ان نئے صارفین پر نافذ ہوگا جو ویریفائیڈ ہونا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی جو بلو بیج چاہتے ہیں۔

اشتہار دہندگان کے لیے ایک ٹوئٹر ایف اے کیو کے مطابق 8 ڈالر ماہانہ کے لیے ادا کردہ ویریفکیشن ’اس وقت موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گا۔‘ نئے بلو پلان کے لیے اصل منصوبہ یہ تھا کہ جو صارفین پہلے سے ویریفائیڈ ہیں انھیں بھی 90 دنوں کے بعد اپنے بلو بیج کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی ورنہ وہ ہٹا دیا جائے گا۔
ٹوئٹر کے نئے مالک ایلن مسک شروع میں چاہتے تھے کہ ملازمین 7 نومبر تک ویریفکیشن کے ساتھ بلو کو ریلیز کریں اور اس مدت کار کو پورا نہیں کرنے پر انھیں نکالنے کی دھمکی دی تھی۔ نئی ٹوئٹر بلو سروس کےساتھ صارفین کوکم اشتہارات، تلاش کی ترجیح، طویل ویڈیو پوسٹ کرنے کی صلاحیت اور بلو بیج  کی اضافی سہولیات ملیں گی۔
 یادرہے اب کوئی بھی ماہانہ ادائیگی کی بنیاد پر ایک ویریفائیڈ چیک مارک حاصل کر سکتا ہے  لیکن اب اصل نقل کی پہچان مشکل ہوگی  حقیقی ٹوئٹر اکاؤنٹس کس کے ہیں اور سچ کو کیسے دریافت کیا جائے،  صارفین کو اس پر تحفظات ہیں ۔ 8 ڈالر کی نئی ٹوئٹر بلو سبسکرپشن سروس  پاکستان میں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگی۔ 

اشتہار


اشتہار