Sonya Hussyn takes legal action against Urwa Hocane

 

Sonya Hussyn takes legal action against Urwa Hocane

  پاکستانی فلم ٹچ بٹن کی اداکارہ سونیا حسین نے معاوضہ کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے  پروڈیوسرعروہ حسین کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے موقف اپنایا ہے کہ فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین نے انہیں فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا۔


سونیا حسین کا بتایا کہ فلم کی شوٹنگ2 فروری 2020 کو شروع ہوئی تھی اور انہوں نے 5جون 2020 تک ہی اپنا کام مکمل کروالیاتھا لیکن معاہدے کے باجود انہیں ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔


اداکارہ نے نوٹس میں مزید کہا کہ عروہ حسین کو باربار اس کی یقین دہانی کروائی گئی لیکن اسکے باوجود عروہ کی جانب سے  کوئی مناسب جواب نہیں دیا گیا۔ رواں برس عروہ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا چیک بھجوایا گیا جوکہ طے شدہ معاوضے سے کم تھا جس وجہ سے وہ چیک پروڈیوسرکو واپس بھجوا دیا تھا۔


سونیا حسین نے مزید کہا کہ عروہ  حسین کے رویے کے باعث پریشانی کاسامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی ہی رقم کے تقاضے کیلئے شرمندہ ہوتی رہی ہیں۔  انہیں بطور ہرجانہ 50 لاکھ روپے اداکیے جائیں اور  14 روز کے اندر نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں یہ مقدمہ عدالت میں دائرکردیا جائے گا۔ اداکارہ نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ اگرعروہ نے دو ہفتوں کے دوران انہیں جواب نہیں دیا تو پاکستان پینل کوڈ کے تحت دھوکہ دہی کی ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔


واضح رہے کہ ٹچ بٹن کا ٹریلرحال ہی میں ریلیز کرتے ہوئے فلم کو 11 نومبرکو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔  بطورپروڈیوسریہ عروہ حسین کی پہلی فلم ہے جس کی ہدایات کاری قاسم علی مرید نے کی ہے۔


فلم کئی وجوہات کی بنا پر تاخیرکا شکار ہوئی ہے۔ فلم  کی شوٹنگ کا پہلا اسپیل 2018 میں مکمل کرلیاگیاتھا۔ ٹچ بٹن کو پاکستان اور ترکی میں عکس بند کیا گیا۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیا حسین ، فیروز خان اور ایمان علی شامل ہیں۔

حوالہ

اشتہار


اشتہار