PTI leader Fayyaz Chauhan attacked by PML-N workers

PTI leader Fayyaz Chauhan attacked by PML-N workers


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بتایا  ہےکہ پنجاب اسمبلی سے باہر نکلا تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا، میری گاڑی پر حملہ کر کے اسے توڑنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ نے بچا لیا اور اب خیریت سے ہوں، میرے دوستوں نے ان کا مقابلہ کیا اور پھر ہم وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔


اشتہار


اشتہار